Font by Mehr Nastaliq Web

آئینہ خانے اسے عکسِ جلی کہتے ہیں

مظفر وارثی

آئینہ خانے اسے عکسِ جلی کہتے ہیں

مظفر وارثی

MORE BYمظفر وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)

    آئینہ خانے اسے عکسِ جلی کہتے ہیں

    لہجۂ عشق میں ولیوں کا ولی کہتے ہیں

    دور تک پھیلی ہے تاریخ میں اس کی خوشبو

    اس کی بینائی کے شعلے کو کلی کہتے ہیں

    زہے تقدیر کہ اس کا وہ معلم ٹھہرا

    جس کی پرچھائیں کو نورِ ازلی کہتے ہیں

    علم کے شہر کا دروازہ لقب ہے اس کا

    اس کی ہر سانس کو حکمت کی گلی کہتے ہیں

    حرف حرف اس کو پڑھا میں نے تو معلوم ہوا

    لغتِ دینِ محمد کو علی کہتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : کعبۂ عشق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے