Sufinama

وہ آئے وہ آئے، وہ آئے محمد

مظفرالدین صاحب

وہ آئے وہ آئے، وہ آئے محمد

مظفرالدین صاحب

MORE BYمظفرالدین صاحب

    وہ آئے وہ آئے، وہ آئے محمد

    نکلتا ہے دم از برائے محمد

    مری خاک ہو خاکِ کوئے مدینہ

    دعا میرے دل کی بر آئے محمد

    خدا کے کرم سے ہوں امت میں ان کی

    نہیں کوئی میرا سوائے محمد

    مقدر چمک جائے جوں مہرِ محشر

    میسر ہو گر خاک پائے محمد

    مرا دم نکل جائے ایسے میں یارب

    زباں پر ہو جاری ثنائے محمد

    جلائے گی کیا خاک تو مجھ کو دوزخ

    مرے دل میں ہے جب کہ جائے محمد

    خدا کی خدائی میں ہر شے، انہی کی

    شہنشاہِ گیتی گدائے محمد

    دم نزع سرکار تشریف لائے

    دل و جانِ صاحبؔ فدائے محمد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے