لٹے گا ہر زمانے میں خزانہ غوثِ اعظم کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
لٹے گا ہر زمانے میں خزانہ غوثِ اعظم کا
رہے گا رہتی دنیا تک فسانہ غوث اعظم کا
قدم سرکار کے جب اؤلیا نے رکھ لیے سر پر
ہے سب کے چشم و ابرو پر گھرانہ غوث اعظم کا
بحکم رب دو عالم آپ کے زیر نگیں آئے
تصرف چل رہا ہے مالکانہ غوث اعظم کا
’’مریدی لا تخف‘‘ کا سلسلہ تا حشر قائم ہے
ملا ہے بے ٹھکانوں کو ٹھکانہ غوثِ اعظم کا
مجھے بیعت ہے اپنے شیخ سے ان کے گھرانے میں
مرے حصے میں بھی آیا خزانہ غوث اعظم کا
نواسنج چمن زار محی الدین ہوں میں بھی!
زباں پر میری جا ری ہے ترانہ غوثِ اعظم کا
ترے سر میں ہے صاحبؔ بعد حج بغداد کا سودا
خدادکھلائے تجھ کو آستانہ غوثِ اعظم کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.