نہ چھوڑو مجھ کو ہرگز بے سہارا یا رسول اللہ
نہ چھوڑو مجھ کو ہرگز بے سہارا یا رسول اللہ
تمہیں ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ
سنا ہے تم مدد کے واسطے اس کی پہنچتے ہو
جہاں جس نے تمہیں دل سے پکارا یا رسول اللہ
بصد سامانِ رسوائی تمہارے در پہ آیا ہے
شکستہ حال اک قسمت کا مارا یا رسول اللہ
گدائی آپ کے در کی ہے صد رشکِ شہنشاہی
اسے مل جائے کچھ صدقہ اتارا یا رسول اللہ
چھپا لیجیے اسے للہ اب دامانِ رحمت میں
پریشان حال صاحبؔ ہے تمہارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.