مدینے میں مرے سرکار بلوائیں تو کیا کہنا
مدینے میں مرے سرکار بلوائیں تو کیا کہنا
مجھے قدموں میں اپنے یاد فرمائیں تو کیا کہنا
تڑپتا دیکھ کے تکلیف فرمائیں تو کیا کہنا
ہم ان کے ہیں، ہمارے وہ بھی ہوجائیں تو کیا کہنا
کرم کرتے ہیں گویا دم بہ دم جو یاد آتے ہیں
مجھے یکبارگی وہ یاد فرمائیں تو کیا کہنا
مدینے کو پہنچ کر میں ابد کی نیند سو جاؤں!
مرے سوئے مقدر کام آجائیں تو کیا کہنا
دم آخر خدا یا ہو عطا دیدار کی دولت
رسول اللہ خود تشریف لے آئیں تو کیا کہنا
قبولِ خاطرِ شاہ امم ہے نعت اے صاحبؔ
ملائک حور و غلماں مل کے سب گائیں تو کیا کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.