Sufinama

رسولِ خدا محترم یا محمد

مظفرالدین صاحب

رسولِ خدا محترم یا محمد

مظفرالدین صاحب

MORE BYمظفرالدین صاحب

    رسولِ خدا محترم یا محمد

    شہِ دو جہاں ذی حشم یا محمد

    نہیں مجھ کو کوئی الم یا محمد

    ملا آپ کا سوزِ غم یا محمد

    شفیع مکرم نبی معظم

    مقدم ہو تم محتشم یا محمد

    خدا نے قسم نام کی تیرے کھائی

    تجھے تیرے رب کی قسم یا محمد

    ہو معراج سر کی مرے، گر عطا ہوں

    گئے عرش پر جو قدم یا محمد

    اسے نعمت دو جہاں جانتا ہوں

    ملے خاک پا کم سے کم یا محمد

    میں قدموں پہ سر رکھ کے جاں اپنی دیدوں

    بنے قبر زیر حرم یا محمد

    نظر پہلے آجائے روئے منور

    نکل جائے پھر میرا دم یا محمد

    پناہِ دو عالم کی مجھ کو اماں ہو

    کرم ہو، کرم ہو کرم یا محمد

    دلِ صاحبؔ بینوا ئے تمہی کو

    پکارا کیا دم بدم یا محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے