جہاں بھر کی وسعت سنبھالے ہوئے ہے
جہاں بھر کی وسعت سنبھالے ہوئے ہے
شہِ دیں کی رحمت سنبھالے ہوئے ہے
نہیں دیتی دلدل میں عصیاں کے پھنسنے
نبی جی کی الفت سنبھالے ہوئے ہے
جہنم جلا دے نہیں ایسا ممکن
نبی کی ضمانت سنبھالے ہوئے ہے
دمِ حاضری صرف جذبہ ادب کا
مرے دل کی حالت سنبھالے ہوئے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.