نہ تو دولت چاہیے اور نہ ہی شہرت چاہیے
نہ تو دولت چاہیے اور نہ ہی شہرت چاہیے
یا نبی بس آپ کی چشمِ عنایت چاہیے
روز و شب یادِ نبی میں ہی بسر ہوتے رہیں
ہم کو تو بس یا الٰہی ایسی قسمت چاہیے
بختِ خوابیدہ جگانے آئیے یا مصطفیٰ
اک جھلک ہی ہو صحیح پر یہ سعادت چاہیے
ہر گھڑی پڑھتا رہے وہ اپنے آقا پر درود
روزِ محشر جس کسی کو بھی شفاعت چاہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.