سن اے باد_صبا تو جانب_طیبہ اگر گزرے
سن اے باد صبا تو جانب طیبہ اگر گزرے
تو جا کر تھامنا باب حریم خاص کے پردے
در اقدس پر اپنا سر جھکا کر میری جانب سے
بصد آداب یہ کہنا اے مالک مدینے کے
جوار خاص میں دو گز جگہ مضطرؔ کو مل جائے
نہ ہو بعد فنا محتاج لاشہ کنج مرقد کا
اور اس کے ساتھ ہی کہنا کہ اے محبوب جاں میرے
بڑے منجدھار میں ہوں دور ہے کشتی کنارے سے
ہوا بالکل مخالف چل رہی ہے اور دن کھوٹے
جو وہ پوچھے کہ پھر کیا چاہتا ہے صاف یوں کہہ دے
جوار خاص میں دو گز جگہ مضطرؔ کو مل جائے
اگر پوچھے کہ اب کیا مانگتا ہے مانگ لے مجھ سے
تو کہنا آپ نے سب کچھ دیا اور دے چکے پہلے
مگر قسمت بری تھی بن گئے سب خار گل بوٹے
اب آخر وقت میں کیا چاہئے مجھ کو سوا اس کے
جوار خاص میں دو گز جگہ مضطرؔ کو مل جائے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 72)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.