ازل سے ہوں میں دیوانہ علاؤالدین صابر کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
ازل سے ہوں میں دیوانہ علاؤالدین صابر کا
مجھے کہتے ہیں مستانہ علاؤالدین صابر کا
جھکاؤں میں بھی سجدہ میں سر شوریدہ کو اپنے
نظر آئے جو نقش پا علاؤالدین صابر کا
جہاں دو چار عاشق جم گئے پی کر مئے وحدت
ہوا کرتا ہے افسانہ علاؤالدین صابر کا
کسی کی جان لے گا اک نہ اک دن بزم عاشق میں
یہ طرز دلربایانہ علاؤالدین صابر کا
وہ بزم شمع جبروتی وہ بزم شمع لاہوتی
دل مضطرؔ ہے پروانہ علاؤالدین صابر کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.