نازاں ہے اس گلی سے آکر نسیم کیسی
نازاں ہے اس گلی سے آکر نسیم کیسی
آغوش میں لیے ہے اپنے شمیم کیسی
بخشی گئی ہے امت محشر میں مصطفیٰ کی
حسرت سے تک رہی ہے قوم کلیم کیسی
محشر میں ابر رحمت برسا جو عاصیوں پر
کافور ہو گئی ہے نار جحیم کیسی
اخلاق کے صلے میں حق سے ملا ہے خلعت
قرآں میں ہے یہ مدح خلق عظیم کیسی
ہے پیشوا ہمارا وہ رحمت دو عالم
رحمت یہ تو نے بھیجی رب رحیم کیسی
جو نور اولیں تھا وہ آخرالزماں ہے
حکمت نہاں تھی اس میں رب حکیم کیسی
اصحاب وہ جری تھے جس سمت ٹوٹ پڑتے
ہوتی تھی کافروں پر فتح عظیم کیسی
توفیق نعت گوئی فائقؔ کو تو نے دی ہے
تیری عنایتیں ہیں رب کریم کیسی
- کتاب : Armaghan-e-Faaeq
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.