Font by Mehr Nastaliq Web

یوں چمکتا ہے مقدر کا ستارہ دیکھنا

نعیم میرٹھی

یوں چمکتا ہے مقدر کا ستارہ دیکھنا

نعیم میرٹھی

MORE BYنعیم میرٹھی

    یوں چمکتا ہے مقدر کا ستارہ دیکھنا

    جا رہا ہے سوئے طیبہ غم کا مارا دیکھنا

    دین و دنیا کا میری تم بھی سہارا دیکھنا

    تم بھی طیبہ جا کے طیبہ کا نظارہ دیکھنا

    وہ یتیموں کے ہیں ملجا، بے سہاروں کے کفیل

    کب گوارا ہے کسی کو بے سہارا دیکھنا

    اک نگاہِ التفاِت عشق کی ہے آرزو

    میری جانب بھی مرے آقا خدارا دیکھنا

    آنکھ میں اشکِ ندامت آیا، بخشش ہو گئی

    آنکھ میں آنسو انہیں کب ہے گوارا دیکھنا

    خوش نصیبی یہ نہیں ہے اور کیا ہے پھر نعیمؔ

    منظرِ طیبہ کو جا جا کر دوبارہ دیکھنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے