میں سر تا پا سنورنا چاہتا ہوں
میں سر تا پا سنورنا چاہتا ہوں
مدینے جا کے مرنا چاہتا ہوں
تمہارے عشق میں، اے میرے آقا
میں ہر حد سے گزرنا چاہتا ہوں
مجھے وو دولتِ خاکِ مدینہ
میں دامن اپنا بھرنا چاہتا ہوں
حصولِ عشقِ سرکارِ جہاں میں
میں جاں سے بھی گزرنا چاہتا ہوں
کیا تعلیم جو بھی مصطفیٰ نے
میں ہر خدمت وہ کرنا چاہتا ہوں
مجھے دو روشنی غارِ حرا کی
میں ظلمت میں نِکھرنا چاہتا ہوں
حیاتِ جاوداں کا لے کے تحفہ
مدینے میں بکھرنا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.