غریبوں کی حاجت روا کر نےوالے
غریبوں کی حاجت روا کر نےوالے
فقیروں کو دولت عطا کرنےوالے
عفو کرنے والے عطا کرنے والے
کرم چاہتے ہیں خطا کرنے والے
اشاروں سے مردے جلا دینے والے
تبسم سے دل کی دوا کرنے والے
سناتے ہیں تفسیر تنزیل محکم
جناب نبی کی ثنا کرنے والے
نہیں جانتے رنج و غم چیز کیا ہے
تری یاد صبح و مسا کرنے والے
ہدایت سے ان کی ہوئے داد گستر
ستم کرنے والے جفا کرنے والے
اسیرانِ عصیاں کی شانِ کرم سے
شفاعاتِ روزِ جزا کرنے والے
وہ صدیق اکبر وفا کرنے والے
نبی پر دل و جاں فدا کرنے والے
نعیمؔ سیاہ کار پر بھی کرم ہو
دوعالم کو دولت عطا کرنے والے
- کتاب : Riyaz-e-Naeem (Pg. 36)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.