Font by Mehr Nastaliq Web

پھر جنوں کہتا ہے خود کو پا بہ جولاں دیکھیے

نعیم الدین مرادآبادی

پھر جنوں کہتا ہے خود کو پا بہ جولاں دیکھیے

نعیم الدین مرادآبادی

MORE BYنعیم الدین مرادآبادی

    پھر جنوں کہتا ہے خود کو پا بہ جولاں دیکھیے

    چلیے اٹھیے اب کے پھر وحشت میں زنداں دیکھیے

    اپنے ہی سینہ میں کیجے اپنے دلبر کی تلاش

    مصر میں کیا جائیے کیا چاہِ کنعاں دیکھیے

    از رہِ بندہ نوازی چشمِ پُر انوار سے

    دیکھیے میری طرف ختمِ رسولاں دیکھیے

    دیکھیے سیمائے انور دیکھیے رخ کی بہار

    مہر تاباں دیکھئے ماہِ درخشاں دیکھیے

    دیکھیے وہ عارض اور وہ زلفِ مشکیں دیکھیے

    صبح روشن دیکھیے شام غریباں دیکھیے

    جلوہ فرما ہیں جبین پاک میں آیات حق

    مصحفِ رخ دیکھیے تفسیرِ قرآں دیکھیے

    یہ نعیمِؔ زار کیسا ہجر میں بے تاب ہے

    دیکھیے اس کی طرف اے شاہِ شاہاں دیکھیے

    مأخذ :
    • کتاب : Riyaz-e-Naeem (Pg. 34)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے