سب کا پیدا کرنے والا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب کا پیدا کرنے والا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
نعیم الدین مرادآبادی
MORE BYنعیم الدین مرادآبادی
سب کا پیدا کرنے والا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب سے افضل سب سے اعلیٰ میرا مولیٰ میرا مولیٰ
جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی باقی ہالک
سچا مالک سچا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
سب کو وہ ہی دے ہے روزی نعمت اس کی دولت اس کی
رازق داتا پالن ہارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
ہم سب اس کے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارے
خوبی والا سب سے نیارا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
اول آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پہ ظاہر
عالم دانا واقف کل کا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
عزت والا حکمت والا نعمت والا رحمت والا
میرا پیارا میرا آقا میرا مولیٰ میرا مولیٰ
طاعتِ سجدہ اس کا حق ہے اس کو پوجو وہ ہی رب ہے
اللہ اللہ اللہ اللہ میرا مولیٰ میرا مولیٰ
- کتاب : Riyaz-e-Naeem (Pg. 03)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.