یا_محمدؐ نگاہ_کرم کیجیے میرے آقا کوئی بھی ہمارا نہیں
یا محمدؐ نگاہ کرم کیجیے میرے آقا کوئی بھی ہمارا نہیں
آپ ہی کے کرم کا طلب گار ہوں میرا دنیا میں کوئی سہارا نہیں
مجھ پہ للہ اب تو کرم کیجیے میرا فرقت میں کیا حال ہے دیکھیے
اپنے روضے پہ آقا بلا لیجیے اب تو اس کے سوا کوئی چارہ نہیں
اے صبا جا کے کہنا ادب سے ذرا رو کے کہتا تھا یہ ایک غلام آپ کا
مجھ کو ہر رنج دنیا گوارا ہوا اپنے آقا سے دوری گوارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.