Font by Mehr Nastaliq Web

ممتاز ہے کونین میں ایمانِ مدینہ

نفیس لکھنوی

ممتاز ہے کونین میں ایمانِ مدینہ

نفیس لکھنوی

MORE BYنفیس لکھنوی

    ممتاز ہے کونین میں ایمانِ مدینہ

    بھولے گا زمانہ نہ کبھی شانِ مدینہ

    کس شخص کو ہوسکتی ہے انکار کی جرأت

    ہر گوشۂ عالم پہ ہے احسانِ مدینہ

    ظاہر میں زیارت سے بہت دور ہوں لیکن

    سینے میں تڑپ جاتے ہیں ارمانِ مدینہ

    میں دل میں نفیسؔ اپنے گناہوں پہ ہوں نادم

    اب میری طرف دیکھیں گے سلطانِ مدینہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے