نہیں میرا کوئی حامی خداوندا سوا تیرے
دلچسپ معلومات
حسن آپ کا پہلا تخلص ہے۔
نہیں میرا کوئی حامی خداوندا سوا تیرے
سناؤں کس کو میں حال پراگندہ سوا تیرے
پھنسا ہے مرغ دل بے طرح میرا بند عصیاں میں
چھڑا دے کون کس سے یہ کھلے پھندا سوا تیرے
زمیں کیا آسماں کیا کوہ کیا گلزار و صحرا کیا
سبھی ہو جائیں گے اک دن پراگندہ سوا تیرے
نگین دل سے مٹ جائے نشان عالم فانی
کسی شے کا نہ نقش اس میں رہے کندہ سوا تیرے
نہ ہو مطلب کسی سے یاد تیری میری ہمدم ہو
نہ کوئی کام ہو مجھ کو نہ کچھ دھندا سوا تیرے
گناہ جتنے ہی ہوں لیکن بتا سکتا ہوں ہاں اتنا
کرم ہیں میرے جرموں سے خداوندا سوا تیرے
حسنؔ اوپر ترے فریاد لایا نفس سرکشی کی
مدد چاہے بھلا کس سے ترا بندہ سوا تیرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.