Font by Mehr Nastaliq Web

مرحبا یہ شان و شوکت آپ کی

نیر اسعدی

مرحبا یہ شان و شوکت آپ کی

نیر اسعدی

MORE BYنیر اسعدی

    مرحبا یہ شان و شوکت آپ کی

    ہے ہر اک دل پر حکومت آپ کی

    کر گئی گھر دل میں الفت آپ کی

    اس لیے لب پر ہے مدحت آپ کی

    اپنا کوثر بھی ہے اپنی خلد بھی

    مل گیا سب کچھ بدولت آپ کی

    مجھ کو طیبہ میں مِلے دو گز زمیں

    اتنی ہو جائے عنایت آپ کی

    اس کی آنکھوں کو ادب سے چوم لوں

    جس کو حاصل ہو زیارت آپ کی

    بے نیازِ فکرِ ہر عالم رہوں

    صرف ہو دل میں محبت آپ کی

    تابِ نظارہ نہیں دل کو مگر

    پھر بھی آنکھوں کو ہے حسرت آپ کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے