Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا نام میرے لب پہ یہ آیا شرف_الدین

شاہ ایوب ابدالی

کیا نام میرے لب پہ یہ آیا شرف_الدین

شاہ ایوب ابدالی

MORE BYشاہ ایوب ابدالی

    کیا نام میرے لب پہ یہ آیا شرف الدین

    کیا نام خدا نام ہے پیارا شرف الدین

    ماویٰ شرف الدین میرے ملجا شرف الدین

    قبلہ شرف الدین میرے کعبہ شرف الدین

    تم پیر تم ہی ہادی و مرشد تم ہی رہبر

    تم ہو میرے والی میرے مولیٰ شرف الدین

    دعوی نہیں مجھ کو بجز اقرار غلامی

    آقا ہو مرے تم شہ اعلیٰ شرف الدین

    اسلاف میرے آپ پہ سو جاں سے فدا تھے

    اب میں بھی فدا ہونے کو آیا شرف الدین

    دل میں میرے آ جاؤ کہ ہو جان کو آرام

    فرقت نہیں اب آہ گوارا شرف الدین

    سب دولت و حشمت کو جو دنیا کی لٹایا

    ہاں ہاں تمہیں پایا تمہیں پایا شرف الدین

    لا عالم فی العالم الا شرف الحق

    فی العالم الّا انظر الا شرف الدین

    گردن میں مرے ڈال کے ہاں طوق غلامی

    بس اپنا لیجئے بندہ شرف الدین

    جب تم سے ہے نسبت تو یہ کیوں کر نہ کہوں میں

    تم میرے ہو میں ہوں تمہارا شرف الدین

    دل میں ہو بسے پھر بھی نہاں کیوں ہو نظر سے

    نیرؔ سے کرو یوں تو نہ پردہ شرف الدین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے