Font by Mehr Nastaliq Web

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

نیر سہروردی

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

نیر سہروردی

MORE BYنیر سہروردی

    بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

    کرم کی جب نظر ہوگی مدینے ہم بھی جائیں گے

    نظر میں اس کے جلوے عرشِ اعظیم کے سمائیں گے

    درِ سرور پہ جو سجدے عقیدت کے لٹائیں گے

    دلوں میں جو دئیے ان کی محبت کے جلائیں گے

    یقیناً وہ سراغِ منزل مقصود پائیں گے

    اگر جانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں کا

    مکینِ گنبدِ خضریٰ کو حالِ دل سنائیں گے

    گنہگاروں میں خود آ آکے ہوں گے پارسا شامل

    شفیعِ حشر جب دامانِ رحمت میں چھپائیں گے

    قیامت تک جگائیں گے نہ پھر منکر نکیر اس کو

    لحد میں وہ جنہیں اپنا رخِ زیبا دکھائیں گے

    قسم اللہ کی ہوگا وہ منظر دید کے قابل

    قیامت میں رسول اللہ جب تشریف لائیں گے

    ادھر برسے گا بارانِ کرم میدانِ حشر میں

    جدھر بھی رحمتِ عالم نگاہوں کو اٹھائیں گے

    غمِ عشقِ نبی میں ہوگا جب معمور دل نیرؔ

    ترے ظلمت کدے میں بھی ستارے جگمگائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے