Font by Mehr Nastaliq Web

درِ مصطفیٰ سے پَرے ہٹنے والو ہوا نہ گذارا تو پھر کیا کرو گے

نجمؔ نعمانی

درِ مصطفیٰ سے پَرے ہٹنے والو ہوا نہ گذارا تو پھر کیا کرو گے

نجمؔ نعمانی

MORE BYنجمؔ نعمانی

    درِ مصطفیٰ سے پَرے ہٹنے والو ہوا نہ گذارا تو پھر کیا کرو گے

    کوئی بھی اگر نہ ہوا دوجہاں میں وسیلہ تمہارا تو پھر کیا کرو گے

    نبی جی کی تعظیم سے روکتے ہو صلوٰۃ اور تسلیم سے روکتے ہو

    یہ حرکت تمہاری رسولِ خدا کو ہوئی نہ گوارا تو پھر کیا کرو گے

    نبی جی کی تعظیم و تو قیر بیشک بحکمِ خدا مؤمنوں پر ہے واجب

    مگر شرک کہہ کر جہنم ٹھکانا ہوا جو تمہارا تو پھر کیا کرو گے

    نبی جی کو اپنی مثل کہنے والو خدارا ذرا اپنی حالت تو دیکھو

    قیامت کے دن رحمت مصطفیٰ کا ہو انہ اشارا تو پھر کیا کرو گے

    من اللہ نور ہے قرآن میں آیا مگر اس کا انکار تم کر رہے ہو

    قیامت کے دن منکروں میں اگر نام آیا تمہارا تو پھر کیا کرو گے

    نبی پاک کے علم غیبی کو تم نے ہے تشبیہ دی پاگلوں اور بچوں سے

    قیامت کے دن دشمنانِ نبی میں اٹھے بے سہارا تو پھر کیا کرو گے

    محبت نبی کی محبت خدا کی اطاعت نبی کی اطاعت خدا کی

    نہیں مانتے ہو تو نہ مانو لیکن ہوا جو خسارہ تو پھر کیا کرو گے

    نہ کام آئے گا زہد و تقویٰ تمہارا عبادت ریاضت میں دعویٰ تمہارا

    بہ میدان محشر تمہیں جس گھڑی بد عقیدوں نے مارا تو پھر کیا کرو گے

    خدا کے لیے تم زباں اپنی روکو سمجھنے کی کوشش کرو کچھ نبی کو

    بروز جزا اس بے ادبی کا باعث ہوا نہ نظارا تو پھر کیا کرو گے

    پڑی گی قیامت میں جب نفسی نفسی، صدا دیں گے وہ امتی امتی کی

    تو اس دم شفیعؔ امم نے تمہیں جو دیا نہ سہارا تو پھر کیا کرو گے

    میرے ملک و ملت کے اے نوجوانو مسلماں بنو نجمؔ کی بات مانو

    قیامت کے دن تم سے راضی ہوا نہ جو محبوب پیارا تو پھر کیا کرو گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے