فضیلت بڑی ہے درِ مصطفیٰ کی برستی ہے اس در پر رحمت خدا کی
فضیلت بڑی ہے درِ مصطفیٰ کی برستی ہے اس در پر رحمت خدا کی
یہاں کیف و مستی کا عالم ہے طاری دلوں میں تصور جما کر تو دیکھو
دو عالم کی دولت ہے عشقِ نبی میں یہ ہے حاصلِ بندگی زندگی میں
سرورِ دوامی تمہیں بھی ملے گا محبت کی دنیا بسا کر تو دیکھو
محمد محمد ہی وردِ زباں ہو دلوں میں نہ کچھ فکرِ سود و زیاں ہو
اسی نامِ نامی کی برکت سے اپنا ذرا تم مقدر بنا کر تو دیکھو
حیات البنی ہیں وہ سب کی ہیں سنتے یقیں ہے ہمیں اپنا دیدار دیں گے
کبھی روتے روتے ہوئے سر بسجدہ بصد عجز تم گڑگڑا کر تو دیکھو
نگاہِ کرم کی یہ تاثیر دیکھی پلٹتی زمانے کی تقدیر دیکھی
یہ امرِ مسلم ہے سب دور ہوں گے انہیں داغ دل کے دکھا کے تو دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.