Font by Mehr Nastaliq Web

یہی ہے تمنا یہی آرزو ہے یہی تو سنانے کو جی چا ہتا ہے

نجمؔ نعمانی

یہی ہے تمنا یہی آرزو ہے یہی تو سنانے کو جی چا ہتا ہے

نجمؔ نعمانی

MORE BYنجمؔ نعمانی

    یہی ہے تمنا یہی آرزو ہے یہی تو سنانے کو جی چا ہتا ہے

    مدینے کو جاؤں پلٹ کر نہ آؤں وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے

    رسولِ گرامی کے روضے کو دیکھوں حقیقت میں کعبہ کے کعبہ دیکھوں

    یہ سر ان کی نورانی چوکھٹ پہ رکھ کر نصیب آزمانے کو جی چاہتا ہے

    کروں عرض یہ تھام کر ان کی جالی میں در کا سوالی ہوں اے شاہِ عالی

    نہ لوٹائیے گا مجھے ہاتھ خالی کہ بگڑی بنانے کو جی چاہتا ہے

    نہیں کوئی ہمدرد پیاروں کو دیکھا دلاسوں کو دیکھا سہاروں کو دیکھا

    کروں ترک دنیا کو عشقِ نبی میں بھلا دوں زمانے کو جی چاہتا ہے

    ترا نام ہے سبکیوں کا سہارا تری ذات ہے درد مندوں کا چارہ

    تری خاکِ پا جو کہ کحل البصر ہے وہ سرمہ لگانے کو جی چاہتا ہے

    بلا لیجیے اپنی رحمت کا صدقہ نبوت کا برکت کا عظمت کا صدقہ

    بلا لیجیے شان و شوکت کا صدقہ مقدر جگانے کو جی چاہتا ہے

    صلوٰۃ و سلام اے رسولِ معظم سلام علیک اے نبئ مکرم

    خدا کی قسم تیرے روضہ پہ آکر یہ ہر دم سنانے کو جی چاہتا ہے

    تصور میں سجدہ کیا ان کے آگے زمان و مکاں جھک گئے میرے آگے

    جہاں سجدہ ریزی کا لطف آگیا ہے وہیں سر جھکانے کو جی چاہتا ہے

    سیہ کاریوں کی فراوانیاں ہیں پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں

    جبیں تیرے قدموں پہ اک روز رکھ کر گنہ بخشوانے کو جی چاہتا ہے

    اگر حاضری ہو مری تیرے در پر کبھی جیتے جی تیرے روضے پہ آکر

    عقیدت سے جو نجمؔ کہتا ہے اکثر وہ نعتیں سنانے کو جی چاہتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے