Font by Mehr Nastaliq Web

جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہوگا

نجمؔ نعمانی

جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہوگا

نجمؔ نعمانی

MORE BYنجمؔ نعمانی

    جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہوگا

    ہر کوئی فدا ہے بن دیکھے دیدار کا عالم کیا ہوگا

    جس وقت تھے خدمت میں ان کی بو بکر و عمر عثمان و علی

    اس وقت رسولِ اکرم کے دربار کا عالم کیا ہوگا

    چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی

    یہ شان ہے خدمت گاروں کی سردار کا عالم کیا ہوگا

    جب شمع رسالت روشن ہو کیوں کر نہ جلے پروا نہ دل

    جب رشکِ مسیحا آجائیں بیمار کا عالم کیا ہوگا

    معراج کی شب حق سے ملنے وہ عرشِ معلیٰ پر پہنچے

    رفتار کا عالم کیا ہوگا گفتار کا عالم کیا ہوگا

    اللہ و غنی سبحان اللہ کیا خوب ہے روضے کا نقشہ

    محرابِ حرم کا جالی کا مینار کا عالم کیا ہوگا

    کہتے ہیں عرب کے ذروں پر انوار کی بارش ہوتی ہے

    اے نجمؔ نہ جانے طیبہ کی گلزار کا عالم کیا ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے