Font by Mehr Nastaliq Web

کفر اور شرک مٹانے کے لیے آپ آئے

نجمؔ نعمانی

کفر اور شرک مٹانے کے لیے آپ آئے

نجمؔ نعمانی

MORE BYنجمؔ نعمانی

    کفر اور شرک مٹانے کے لیے آپ آئے

    نقشِ توحید جمانے کے لیے آپ آئے

    سارے عالم پہ جو باطل کے تھے بادل چھائے

    شمعِ ایمان جلانے کے لیے آپ آئے

    شبِ معراج ملائک نے کہا خوش ہو کر

    آسمانوں کو سجانے کے لیے آپ آئے

    بن کے وہ رحمتِ حق دنیا کے ہر گوشے میں

    فیض و الطاف لٹانے کے لیے آپ آئے

    اے خوشا بخت کہ ممدوحِ مقدس بن کر

    نجمؔ کو رستہ دکھانے کے لیے آپ آئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے