جس وقت وہ جلوہ نما ہوں گے اس وقت کا عالم کیا ہو گا
جس وقت وہ جلوہ نما ہوں گے اس وقت کا عالم کیا ہو گا
ہر کوئی فدا ہے بِن دیکھے دیدار کا عالم کیا ہو گا
جس وقت حلیمہ کی گودی انوارِ خدا سے روشن تھی
اس وقت حلیمہ دائی کے گھر بار کا عالم کیا ہوگا
چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی
یہ شان ہے ان کے غلاموں کی سردار کا عالم کیا ہو گا
جس وقت تھے خدمت میں ان کی بوبکر و عمر عثمان و علی
اس وقت رسولِ اکرم کے دربار کا عالم کیا ہو گا
اک سمت علی اک سمت عمر صدیق ادھر عثمان ادھر
ان جگمگ جگمگ تاروں میں ماہتاب کا عالم کیا ہو گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.