Font by Mehr Nastaliq Web

اے میرے مولیٰ اے میرے آقا بس اپنے رستے پہ ڈا ل دے تو

نجمہ شاہین

اے میرے مولیٰ اے میرے آقا بس اپنے رستے پہ ڈا ل دے تو

نجمہ شاہین

MORE BYنجمہ شاہین

    اے میرے مولیٰ اے میرے آقا بس اپنے رستے پہ ڈا ل دے تو

    یہ فانی دنیا کے غم ہیں جتنے یہ میرے دل سے نکا ل دے تو

    ہو نام تیرا ہی دل کے اندر ہو ذکر تیرا مرے لبوں پر

    ہو اتنی سچی یہ میری چاہت کہ عشق بھی بے مثال دے تو

    کسی کو رنگ اور نور دے دے کسی کو عقل اور شعوردے دے

    تو جس کو جو کچھ بھی دے اے مولا،مجھے اک اپنا وصال دے تو

    میں عشق میں تیرے ڈھل ہی جاؤں ہر ایک رہ پر سنبھل ہی جاؤں

    کرے مری روح رقص جس پر مجھے وہ سر اور تال دے تو

    یہ پھول کلیاں ستارے خوشبو مری زبان اور ترجماں ہوں

    اب اپنی مدحت کی ایسی قدرت اے مالکِ ذوالجلال دے تو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے