رسولوں میں محمد مصطفیٰ تم سب سے بر تر ہو
رسولوں میں محمد مصطفیٰ تم سب سے بر تر ہو
قسیمِ آبِ کوثر ہو شفیعِ روزِ محشر ہو
گزارے سات دن جو آستانہ پر محمد کے
گدا وہ ایک ہی ہفتہ میں شاہِ ہفت کشور ہو
رسول اللہ کے در پر رسائی اس کی ہوتی ہے
مقدر جس کا یاور ہو نصیبہ جس کا رہبر ہو
جو ہو تیار آبِ رحمت و قندِ شفاعت سے
عنایت تشنہ کاموں کو اسی شربت کا ساغر ہو
دلوں میں روشنی پھیلے چراغِ عشقِ احمد کی
محمد مصطفیٰ کے نور سے معمور گھر گھر ہو
ملیں کھانے کو طیبہ میں کھجوریں باغ حضرت کی
دعا یہ ہے مرا نخلِ تمنا بار آور ہو
نہیں نامیؔ کو کچھ ڈر پرسشِ روزِ قیامت کا
گنہگاروں کے سرور ہو شفیعِ روزِ محشر ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.