Font by Mehr Nastaliq Web

لگا دو پار کشتی کو ہماری یا رسول اللہ

نند کشور یکتا

لگا دو پار کشتی کو ہماری یا رسول اللہ

نند کشور یکتا

MORE BYنند کشور یکتا

    لگا دو پار کشتی کو ہماری یا رسول اللہ

    مصیبت میں کرو یاری ہماری یا رسول اللہ

    ہے کالی رات اندھیاری بھنور اٹھتی بڑی بھاری

    تمہاری آس ہِت کاری ہماری یا رسول اللہ

    گنہ کر معاف سب میرے چرن میں ہوں پڑا تیرے

    دیا کر دے کٹے بپتا ہماری یا رسول اللہ

    کروں اب دھیان میں کس کا نہیں ہے آپ سم دو جا

    شفاعت ہے بڑی بھاری تمہاری یا رسول اللہ

    نہیں کوئی رہا اپنا ہوا جگ رین کا سپنا

    تمہارے نام کو جپنا ہے جاری یا رسول اللہ

    ہے جیسے نوح کو تارا خلیل اللہ نستارا

    لگا دو ہم کو بھی پارا ہے یاری یا رسول اللہ

    دو دو کے جور کر بنتی تمہاری اب کرے یکتاؔ

    میں جاؤں دل سے بلہاری تمہاری یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے