ملا جس کو ٹکڑا ترا غوث_اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
ملا جس کو ٹکڑا ترا غوث اعظم
وہ پل میں ہوا کیا سے کیا غوث اعظم
ہے نسبت تمہیں سید الانبیا سے
ہیں نانا حبیب خدا غوث اعظم
تمہارا قدم گردن اولیا پر
تمہارا ہے یہ مرتبہ غوث اعظم
بنایا ہے چوروں کو ابدال تم نے
خدا کی ہے تم پہ عطا غوث اعظم
ہوئے صدق گوئی سے رہزن بھی تائب
یہ بچپن کی پیاری ادا غوث اعظم
مصیبت اسی پل ہوا ہو گئی ہے
مصیبت میں جب بھی کہا غوث اعظم
وسیلہ تمہارا دیا جب بھی رب کو
اجابت کو پہنچی دعا غوث اعظم
ترے گھر کا ہی فیض ہے میرے گھر کو
نقیؔ بھی ہے تیرا گدا غوث اعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.