Font by Mehr Nastaliq Web

جب حسین ابن علی پائیں پیمبر کا مزاج

نقوی مصطفیٰ آبادی

جب حسین ابن علی پائیں پیمبر کا مزاج

نقوی مصطفیٰ آبادی

MORE BYنقوی مصطفیٰ آبادی

    جب حسین ابن علی پائیں پیمبر کا مزاج

    پھر نہ کیوں قائم رکھیں محراب و منبر کا مزاج

    فاطمہ زہرا کے در کی خاک کا ہے یہ اثر

    ماہِ تاباں سے بھی بڑھ جاتا ہے اختر کا مزاج

    گر ملیں جبریل تو ان سے کوئی پوچھے ذرا

    تیغ حیدر نے کبھی پوچھا تھا شہپر کا مزاج

    جب حسین ابن علی ہیں سیدِ شبانِ خلد

    پھر نہ ہو کیوں عرش پر ہر عبدِ سرور کا مزاج

    تھے جو دونوں شاہزادے وارثِ خلقِ عظیم

    لایقِ تقلید ہے شبیر و شبر کا مزاج

    تاج و تختِ شام ان کی راہ میں آتے ہی کیوں

    جانتے ہوتے اگر وہ ان کی ٹھوکر کا مزاج

    زیرِ خاکِ کربلا آرام سے سونے بھی دو

    اب نہ پوچھو دوستو نقویِؔ مضطر کا مزاج

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے