اے شہِ انبیا تاجدارِ حرم
ہیں نگاهِ کرم کے طلب گار ہم
بھیگی پلکیں لیے کب سے ہیں منتظر
ہو کرم یا نبی یا نبی ہو کرم
سارے عالم سے منہ موڑ کر آئے ہیں
آپ کے در سے خالی نہ جائیں گے ہم
طعنِ اغیار ہے، راہ دشوار ہے
دیں سہارا کہ لغزیدہ بھی ہیں قدم
جھک گئی جو جبیں آپ کے سامنے
اب کسی اور کے سامنے ہو نہ خم
یہ امید آپ کے در پر لے آئی ہے
آپ رکھ لیں گے ہم غمردوں کا بھرم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.