الٰہی عمر گزری آج تک پڑھنے پڑھانے میں
الٰہی عمر گزری آج تک پڑھنے پڑھانے میں
جو باقی ہے کٹے نعت نبی سننے سنانے میں
مٹیں تاریکیاں اور روشنی پھیلی زمانے میں
اتر آیا خدا کا نور ہاشم کے گھرانے میں
حبیبِ کبریا نورِ مجسم رحمتِ عالم
نبی اس شان کا آیا نہیں کوئی زمانے میں
الٰہی آتشِ ظلم وستم کو سرد فرما دے
ہیں کوشاں وقت کے نمرود پھر ہم کو مٹانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.