Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دین کی فتح کا اعلان حسین ابن علی

نصیرؔ نیازی

دین کی فتح کا اعلان حسین ابن علی

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    Page-289

    دین کی فتح کا اعلان حسین ابن علی

    شرح کیا بولتا قرآن حسین ابن علی

    سجدۂ شکر و رضا ایک ہوا دنیا میں

    اس کے حامل ہیں مری جان حسین ابن علی

    میرے اعمال کمر توڑ چکے تھے میری

    یاد آئے اسی دوران حسین ابن علی

    تشنہ لب ہو کے عطا ساقیِ کوثر جیسی

    ترے صدقے ترے قربان حسین ابن علی

    واقف وشارحِ منشائے خدا وندِ قدیر

    حق کا مخلوق پہ احسان حسین ابن علی

    ساری مخلوق کی نظروں میں فقط تیرے سبب

    محترم ہو گیا انسان حسین ابن علی

    آخری وقت کے بس ایک ہی سجدہ میں نصیرؔ

    کر گیے مرحلے آسان حسین ابن علی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے