Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ نہیں بس شہِ جیلاں ہیں حضور

نصیرؔ نیازی

یہ نہیں بس شہِ جیلاں ہیں حضور

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    یہ نہیں بس شہِ جیلاں ہیں حضور

    خسروِ عالمِ امکاں ہیں حضور

    شارحِ دینِ رسول الثقلین

    وارثِ شاہِ شہیداں ہیں حضور

    روشنی بخشِ قلوبِ تاریک

    تقویت دادۂ ایماں ہیں حضور

    مثلِ خیرات ولایت بانٹی

    مخزن و منبعِ عرفاں ہیں حضور

    آج جی بھر کے کیا نظارہ

    کرم وجودِ فراواں ہیں حضور

    خود ہے شرمندۂ رحمت خاطی

    حاملِ رحمتِ رحماں ہیں حضور

    میرے افسانۂ بخشش کے لیے

    صرف اک آپ ہی عنواں ہیں حضور

    لاکھ آلودۂ عصیاں ہو نصیرؔ

    پردہ پوشِ سیہ کاراں ہیں حضور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے