Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پشتوں سے میں نصیرؔ ہوں منگتا حسین کا

نصیرؔ نیازی

پشتوں سے میں نصیرؔ ہوں منگتا حسین کا

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شہیدانِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    پشتوں سے میں نصیرؔ ہوں منگتا حسین کا

    وِرثہ میں میں نے پایا ہے صدقہ حسین کا

    کافی ہے میرے واسطے نقدِ غمِ حسین

    چلتا ہے ہر جہان میں سکہ حسین کا

    قبضہ کی زد میں آج ہے میدانِ حشر بھی

    قربان جاؤں دیکھا معرکہ حسین کا

    اس کا ثبوت دے دیا اصغر کی جنگ نے

    شیروں کا شیر ہوتا ہے بچہ حسین کا

    نبیوں کی روزِ حشر یہ فرمائشیں نہ ہوں

    آذاں ہو بلال کی، سجدہ حسین کا

    میزان حشر کی مجهے کیا فکر ہو نصیرؔ

    بهاری ہمیشہ رہتا ہے پلہ حسین کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے