Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رب کے محبوب کے پیارے ہیں حسین

نصیرؔ نیازی

رب کے محبوب کے پیارے ہیں حسین

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    رب کے محبوب کے پیارے ہیں حسین

    دین کی مانگ کے تارے ہیں حسین

    مظہر حق ہے محمد کا رخ

    اور اسی رخ کے نظارے ہیں حسین

    باطنی علم کا مرکز ہیں علی

    اسی مرکز کے ادارے ہیں حسین

    تقویت دیتی ہے یہ بات بہت

    بے سہاروں کے سہارے ہیں حسین

    کچھ نہیں کہنا ہے بس اِس کے سوا

    ہم بھی تقدیر کے مارے ہیں حسین

    وقتِ امداد برائے امداد

    سب تمہیں کو تو پکارے ہیں حسین

    چپ ہوں یوں پاسِ ادب ہے ورنہ

    ہم حسینی ہیں ہمارے ہیں حسین

    وہ کرم ہے کہ سبھی کہنے لگے

    سچ تو یہ ہے کہ تمہارے ہیں حسین

    تشنگی کا ہمیں کیا خوف نصیرؔ

    حوضِ کوثر کے کنارے ہیں حسین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے