چھین کے دل یثرب کے چھلیلا بولو نا کت جاوت ہو
چھین کے دل یثرب کے چھلیلا بولو نا کت جاوت ہو
کیا ہوگا جینے کا سا دھن تم بن کیا فرماوت ہو
یہ دن رات کی آنکھ مچولی اپنے بس کا کھیل نہیں
چندا سورج کے پیچھے سے کیا جی کو للچاوت ہو
مدھ بھری انکھیاں چین چرائیں، گال گلابی دل برمائیں
کیس گھنیرے ہوش اڑائیں، الٹا مجھے سمجھاوت ہو
ایک سے ایک چھبیلی گوری، چھوڑا نہیں جو ہر گن پوری
مجھ پاپن میں ایسا کیا ہے ساتھ اپنے لے جاوت ہو
بھید نہ لے لے کوئی بیرن پریت کا، ہر پل ڈرتی ہوں
سدھ بدھ کھو بیٹھوں ہوں اپنی، ذہن پہ جب چھاجاوت ہو
پریم کی بتیاں رب کے پیارے کر بیٹھا ہے تم سے نصیرؔ
نرکھ میں بھجواؤ گے اس کو یا مافی دلواوت ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.