Font by Mehr Nastaliq Web

دین و ایمان و جان و جگر مصطفیٰ

نصیرالدین بسمل

دین و ایمان و جان و جگر مصطفیٰ

نصیرالدین بسمل

MORE BYنصیرالدین بسمل

    دین و ایمان و جان و جگر مصطفیٰ

    تم پہ قربان ہے گھر کا گھر مصطفیٰ

    جس طرف دیکھوں میں آپ آئیں نظر

    دیجیے مجھ کو ایسی نظر مصطفیٰ

    آپ احمد و حامد و محمود ہیں

    آپ سرکارِ والا گہر مصطفیٰ

    ایسا منظر بھی دیکھا ہے جبرئیل نے

    ہیں ادھر مصطفیٰ ہیں اُدھر مصطفیٰ

    عاشقوں کا ہے وہ کعبۂ جان و دل

    جس جگہ آپ ہیں جلوہ گر مصطفیٰ

    چشمِ حور و ملائک ہیں اور عرش پر

    ہے لکھا بالِ جبرئیل پر مصطفیٰ

    مشکلوں کا تصور بھی جاتا رہا

    نام والا کا ہے یہ اثر مصطفیٰ

    اس پہ للہ چشمِ کرم کیجیے

    حالِ امت ہے زیر و زبر مصطفیٰ

    ہم کہاں جائیں سرکار فرمائیے

    چھوڑ کر آپ کا سنگِ در مصطفیٰ

    ہم کہاں جائیں سرکار فرمائیے

    چھوڑ کر آپ کا سنگِ در مصطفیٰ

    حاضری کے لیے پھر یہ بے چین ہے

    یاد فرمائیں بارِ دگر مصطفیٰ

    ایک بسملؔ جو دیوانہ ہے آپ کا

    یوں ہی بسمل رہے عمر بھر مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے