Sufinama

حبیبِ خاص یزداں ہیں علاؤالدین علی احمد

ناصر دہلوی

حبیبِ خاص یزداں ہیں علاؤالدین علی احمد

ناصر دہلوی

MORE BYناصر دہلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    حبیبِ خاص یزداں ہیں علاؤالدین علی احمد

    نشانِ لطفِ سبحاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    جمالِ حسنِ رحمانی کمالِ دین یزدانی

    بہارِ باغ ایماں ہیں علاؤالدین علی احمد

    کلیدِ گنجِ پنہاں ہیں سراپا فیض واحساں ہیں

    قسیمِ رحمِ رحماں ہیں علاؤالدین علی احمد

    سخاوت ان کی عادت ہے محبت ان کی خصلت ہے

    رفیقِ ہر مسلماں ہیں علاؤالدین علی احمد

    فلک پر شمس رخشاں ہیں قدس میں بدر ایماں ہیں

    زمیں پر شمع عرفاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    کہوں میں کیا کہ وہ کیا ہیں مرے سرور ہیں آقا ہیں

    میرے مالک ہیں سلطاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    دل وجاں کی حقیقت کیا یہ اک ادنیٰ سا ہے سودا

    ہمیں خود ہی جو قرباں ہیں علاؤالدین علی احمد

    گدائی کی نہ خواہش ہے نہ شاہی کی تمنا ہے

    فقط قربت کے جو یاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    نہیں اس میں خلاف اصلا ترے در کی گداشا ہا

    فقیری میں بھی سلطاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    پریشان وحزیں مضطر رہیں ہم تا کجا ہم پر

    ترحم ہو کہ گریاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    یہ ناصرؔ ہے بہت قاصر کرو اس پر کرم صابر

    کہ جاری تم سے فیضاں ہیں علاؤالدین علی احمد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے