Sufinama

ہم کس طرح بیاں کریں عظمت حسین کی

ناصر منیری

ہم کس طرح بیاں کریں عظمت حسین کی

ناصر منیری

MORE BYناصر منیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا۔عراق)

    ہم کس طرح بیاں کریں عظمت حسین کی

    جنت سے پوچھ لیجئے رفعت حسین کی

    نانا نبی ہیں بابا علی ماں ہیں فاطمہ

    ہے خوب دیکھئے نا عشیرت حسین کی

    سب جنتی جوان کے سردار ہیں حسین

    جانے کو خلد ہے ہمیں حاجت حسین کی

    سنتے ہی جس کو لشکر باطل لرز اٹھا

    ایسی تھی کربلا میں خطابت حسین کی

    کیوں معرکے کو کہتے ہو شہزادگاں کی جنگ

    مہنگی پڑے گی تم کو عداوت حسین کی

    ناصرؔ منیری کیا لکھے شان امام میں

    کرتی ہے ساری دنیا جو مدحت حسین کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے