صاحبِ اتقا معین الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
صاحبِ اتقا معین الدین
پیر و انبیا معین الدین
جیسا عالم میں تو ہوا مقبول
کون ایسا ہوا معین الدین
شجر سوختہ ہوں عالم میں
مجھ کو کر دو ہرا معین الدین
بادشاہوں سے ہے کہیں بہتر
تیرے در کا گدا معین الدین
کر دو سرسبز ایک توجہ سے
شجرِ مدعا معین الدین
زنگ عصیاں جو دور کر دیں آپ
لوحِ دل ہو صفا معین الدین
گھل گئے تیرے روئے روشن سے
معنیِ والضحیٰ معین الدین
اس کو دشوار کیا وصالِ خدا
تجھ سے جو مل گیا معین الدین
خادمِ خادماں ہے یہ رستمؔ
تیرے در کا گدا معین الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.