Font by Mehr Nastaliq Web

جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو

نواب رستم علی

جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو

نواب رستم علی

MORE BYنواب رستم علی

    جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو

    جو ہادی ہو تو ایسا ہو ہدایت ہو تو ایسی ہو

    عطا کی دولت دیں آن واحد میں ہزاروں کو

    جو داتا ہو تو ایسا ہو سخاوت ہو تو ایسی ہو

    دکھائی ایسے بے دیں کو رہ دیں آپ نے دم میں

    جو رہبر ہو تو ایسا ہو عنایت ہو تو ایسی ہو

    ولی اللہ لاکھوں ہو گئے فیضانِ صحبت سے

    جو عارف ہو تو ایسا ہو ولایت ہو تو ایسی ہو

    طلب جو کچھ کیا رستمؔ نے بخشا دستِ شفقت سے

    جو مولیٰ ہو تو ایسا ہو سخاوت ہو تو ایسی ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے