Font by Mehr Nastaliq Web

پورا مرا سوال ہو یا خواجۂ بزرگ

نواب رستم علی

پورا مرا سوال ہو یا خواجۂ بزرگ

نواب رستم علی

MORE BYنواب رستم علی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    پورا مرا سوال ہو یا خواجۂ بزرگ

    تم صاحبِ کمال ہو یا خواجۂ بزرگ

    دنیا سے شاد شاد اٹھوں سرخرو اٹھوں

    اچھا مرا مآل ہو یا خواجۂ بزرگ

    میں بھی ہوں اک بندۂ ناچیز آپ کا

    اس سمت بھی خیال ہو یا خواجۂ بزرگ

    کس کو حسب نسب میں ہے تم سے برابری

    تم مصطفیٰ کی آل ہو یا خواجۂ بزرگ

    رتبہ تمہارا جانتا ہے خالق العباد

    بندوں میں بے مثال ہو یا خواجۂ بزرگ

    کھلتے ہیں پھول عفو کے جس باغ میں مدام

    اس باغ کے نہال ہو یا خواجۂ بزرگ

    جس میں کہ معرفت کے ستارے چمکتے ہیں

    اس چرخ کے ہلال ہو یا خواجۂ بزرگ

    رستمؔ تمہاری شانِ مقدس میں کیا کہے

    مجموعۂ کمال ہو یا خواجۂ بزرگ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے