فلک ہے در پئے ایذا و غم غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
فلک ہے در پئے ایذا و غم غریب نواز
ادھر بھی ایک ہو چشم کرم غریب نواز
تمہارے روضہ کی جالی کا دھیان رہتا ہے
یہ نقش دل پہ کیا ہے رقم غریب نواز
رہے گا وردِ زباں نامِ نامیِ حضرت
ہے مرے سینہ میں جب تک کہ دم غریب نواز
ہزار مرتبہ درگاہ پر اگر آؤں
نہ ہو گا جب بھی مرا شوق کم غریب نواز
سرِ نیاز جھکاتا ہوا چلوں گا میں
بڑھیں گے جب سوئے روضہ قدم غریب نواز
معین میرے بھی ہو جائیے معین الدین
میرے بھی حال پہ کیجے کرم غریب نواز
حضور دیکھیے رستمؔ کو کب بلاتے ہیں
ہے انتظار مرے حق میں سم غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.