تجھے دل میں یا مصطفیٰ دیکھتے ہیں
تجھے دل میں یا مصطفیٰ دیکھتے ہیں
تیرا نور ہی جا بجا دیکھتے ہیں
تیرے معجزے جو کہ تھے یا محمد
انہیں برحق و برملا دیکھتے ہیں
تیرے پاک پند و نصائح میں حضرت
ہم اک جوشِ صدق و صفا دیکھتے ہیں
طبیب آپ ہیں یا محمد دلوں کے
ہم اس در کو دارالشفا دیکھتے ہیں
ترا عشق ہے مؤمنوں کے دلوں میں
وہ ہر وقت شانِ خدا دیکھتے ہیں
نعیمؔ آستانہ نہ چھوڑے گا تیرا
اسے سب یہاں جبہہ سا دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.