Font by Mehr Nastaliq Web

تیری سیرت کی عظمت سے جو واقف ہو جاتا ہے

نذر جالندھری

تیری سیرت کی عظمت سے جو واقف ہو جاتا ہے

نذر جالندھری

MORE BYنذر جالندھری

    تیری سیرت کی عظمت سے جو واقف ہو جاتا ہے

    مؤمن ہو یا کافر کوئی تیرے ہی گن گاتا ہے

    جب بھی حمد سرا ہوتا ہوں یہ بھی ہے اعجاز ترا

    بعد خدا کے میرے لب پر نام ترا ہی آتا ہے

    روضے کے دیدار کی خواہش محور میری سوچوں کا

    صبح و شام جدائی کا غم رہ رہ کر تڑپاتا ہے

    شکر خدا کا شامل میرا نام ہے تیری امت میں

    اس اکرام پہ رشک مجھے خود اپنے آپ پر آتا ہے

    رہ کر دور مدینے سے یہ جینا بھی کیا جینا ہے

    تیری یاد کے آتے ہی غم اشکوں میں ڈھل جاتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے