کسی کی ہے یہ تمنا نصیب میں اس کے
کسی کی ہے یہ تمنا نصیب میں اس کے
طوافِ روضۂ خیرالانام ہو جائے
کسی کا شوق کہ جی بھر کے چوم لے جالی
قبول اس کا درود و سلام ہو جائے
کسی کا دل ہے کہ اس طور خواب میں آئیں
کہ اس کا نیند سے اٹھنا حرام ہو جائے
کسی کی ہے یہ دعا بیدم و رضا کی طرح
جہانِ نعت میں حاصل مقام ہو جائے
یہ آرزو ہے کسی کی کہ روبرو ان کے
مثالِ شمع پگھل کر تمام ہو جائے
میری دعا ہے کہ ہر فرد پر ہو رحمتِ خاص
ہر ایک شخص پہ فیضانِ عام ہو جائے
غبارِ راہِ مدینہ لباس ہو میرا
نیاز و نذر کا اظہار تام ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.